https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا ہیں

(پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر  سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ہمراہ 150 بستروں پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا حکام کے مطابق یہ جدید طبی سہولت بلوچستان میں ہنگامی طبی خدمات کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سینیٹر عمر گورگیج اور علی حسن زہری بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے نئے قائم ہونے والے ٹراما سینٹر کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جس میں ایمرجنسی وارڈز، انتہائی نگہداشت یونٹس، جدید آپریشن تھیٹرز اور فوری تشخیصی سہولیات شامل ہیں۔ یہ مرکز خاص طور پر حادثات، قدرتی آفات، اور دیگر ہنگامی صورتحال میں زخمی مریضوں کو فوری اور معیاری علاج فراہم کرے گا اس منصوبے کا مقصد کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ جدید ٹراما سینٹر کی فعال ہونے سے صوبے میں ٹراما کیئر کے شعبے میں نمایاں بہتری متوقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381