*شہداء زیارت دھرنا: حکومت سے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل۔۔۔*
*حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لیویز فورس کی بحالی کے لیے بل اپوزیشن اسمبلی میں پیش کرے گی جبکہ حکومت حمایت کرے گی۔۔۔ مطالبات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ ایف سی سے متعلق معاملات پر صوبائی حکومت وفاق سے رابطہ کرے گی۔ لیویز کی بحالی کے قانونی و آئینی پہلوؤں پر 15 روز میں مشاورت ہوگی، اور 20 جولائی کو پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے باضابطہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔۔۔*

