https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بجٹ قریب بلوچستان اسمبلی میں ایک بار پھر سیاسی تبدیلی کی فضا قائم ہوگئی ہے۔

اس سے قبل صدر آصف علی زرداری سردار یار محمد رند سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔جہاں ان کے ہمراہ علی حسن زہری بھی ساتھ تھے

کوئٹہ (ڈیلی پبلک)ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے اراکین کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ اس اقدام کو موجودہ سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے پارٹی کے اراکین سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے ملاقات طلب کی ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں حکومت سازی اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر غور متوقع ہے۔ پارٹی قیادت کی خواہش ہے کہ صوبے میں سیاسی استحکام کے لیے اراکین اسمبلی کو مرکزی قیادت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اقدام بلوچستان میں ممکنہ تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس پیش رفت کو سیاسی جوڑ توڑ سے تعبیر کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے اور حکومت سازی کے نئے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نئی حکمت عملی سامنے آنے کا امکان ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پی پی پی کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرنا بلوچستان کی سیاست میں ایک نئی ہلچل کی نشاندہی کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ملاقات صوبائی سیاست کے رخ کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381