کھلاڑی کلب کے سفیر ھوتے ہیں ۔صدر کلب مراد بلوچ
سپورٹس رپورٹر گرین بولان کرکٹ کلب کوئٹہ(رجسٹرڈ)کا سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس دفتر کلب منعقد ھوا جس میں تمام کھلاڑیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کلب آئین کے تحت بلایا گیا تھا۔اجلاس میں کلب کی سالانہ کاکردگی اور ڈی سی اے کوئٹہ کے سال 2025 کی رجسٹریشن و انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں شرکت و دیگر امور پر فیصلے کیے گئے۔اتفاق رائے سے کلب کے صدر مراد بخش پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیکرٹری حاجی محمد گل کھیازئی اور خازن فیروز گل پراتفاق رائے سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے کلب کے صدر مراد بلوچ نے کہا کہ کھلاڑی کلب کے سفیر ھوتے ہیں لہذا تمام کھلاڑی کلب قوانین کا اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔آخر میں کلب کے کھلاڑیوں میں نے یونیفارم تقسیم کیا گیا اور کلب کے صدر کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نئے سیزن کے لیے کلب کے لیے یونیفارم تیار کروایا۔کلب کے اتفاق رائے سے محمد نعیم کو کہتا مقرر کیا گیا۔اجلاس کے دیگر مہمان گرمیوں میں میڈیا کلب کے صدر حاجی خان انٹرنیشنل۔ظفر بلوچ،سردارزادہ ممتاز علی محمد حسنی شامل تھے۔اجلاس کے آخر میں سیکرٹری کلب کو کلب آئین پیش کیا گیا جبکہ کلب کے کھلاڑی نجیب محمد حسنی کی جانب سے کلب کے ٹی پارٹی کا ہتمام کیا گیا۔