https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان گرینڈ الائنس کے کنونیئر پروفیسر قدوس کاکڑ سمیت درجنوں ملازمین کی گرفتاری اورپولیس کی احتجاجی ملازمین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت اور معاشرے کے لیے باعث ندامت ہے

بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ۔

ڈیلی پبلک (نام نگارمستونگ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ دہشت گردانہ رویہ قابل مذمت اور قابل ندامت ہے ۔

بلوچستان کے ملازمین کو بلوچستان کے ہر بجٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے رہنماؤں سمعیت غریب ملازمین کی گرفتاری کھلی غنڈہ گردی ہے بلوچستان کے ملازمین ہوں یا بلوچستان کے لوگ جب بھی اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ان کو دیوار کے ساتھ لگایا جاتا ہے آج جس طرح ہمارے معاشرے کے اساتذہ اور دیگر معززین کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل ندامت ہے اسی ملک میں ہر صوبے کے ملازمین کے حقوق کو تسلیم کر کے ان کے مطالبات پر عمل درآمد ہوتا ہے مگر بدقسمت بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کی جگہ قید و بند کی نظر کی جاتی ہے ہر طرف میڈیا پر سب اچھا کا نعرہ لگانے والی 47 کی سرکار اپنے ہی مشنری کو جام کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بلوچستان کے ملازمین کے حقوق کو ان کے مطالبات کو اگر نیک نیتی سے مانا جائے تو ان 47 والوں کے شاہ خرچیاں کم ہونگے اپنے عیاشیوں سے دستبردار نہیں ہوتے اور بلوچستان کے ملازمین پر پولیس گردی کر کے ان کے حقوق غضب کرنا چاہتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے ملازمین کے قائدین کو رہا کر کے ان کے تمام مطالبات منظور کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381