کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر میں گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول جاری کر دیا ہےسوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق موجودہ صورتحال کے دوران صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں گیس کی فراہمی مخصوص اوقات میں کی جائے گی۔ عارضی شیڈول کے تحت صبح 6:30 بجے سے 8:30 بجے تک، دوپہر 12 سے 3بجے تک جبکہ شام 6:30 سے رات 9بجے تک گیس فراہم کی جائے گی

