ڈیلی پبلک نیوز ڈیسک
حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن کے دہشت گردانہ واقعہ/حملہ بمقام مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکاران کی قیمتی جانوں کی شہادتوں پر عدالتی تحقیقات کے لیے محترم عزت مآب جناب چیف جسٹس، عدالت عالیہ بلوچستان کی مشاورت کے بعد عزت مآب جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا صاحب کو تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن نامزد کر لیا ہے۔جس کے فوراً بعد تحقیقاتی (انکوائری) کمیشن نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کے رجسٹرار/سیکرٹری کو تعینات کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیشن نے عوام الناس و تمام متعلقہ افراد، اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کو نوٹس جاری/مشتہر کر دیا ہے

