https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

چینی کوسٹ گارڈ کی کشتی فلپائن کی سرکاری بحری جہاز سے ٹکرا گئی

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) بحیرۂ جنوبی چین میں چینی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز اور فلپائن کے سرکاری جہاز کے درمیان تصادم ہوگیا۔

فلپائن کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز سی سی جی 21585 نے فلپائن کے سرکاری بحری جہاز کے راستے میں خطرناک انداز میں مداخلت کی اور بعد میں اس سے ٹکرا گیافلپائنی جہاز ماہی گیروں کو ایندھن فراہم کرنے کے مشن پر تھا اور پلوان کے ساحل سے تقریباً54 ناٹیکل میل دور موجود تھا۔ ٹکر سے جہاز کی ریلنگ، دھاتی ڈھانچے اور ڈیک کا کچھ حصہ متاثر ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔چین نے کہا ہے کہ فلپائنی جہاز نے چینی جہاز کی وارننگ نظرانداز کی، اچانک راستہ بدلا اور چینی جہاز کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تصادم ہوا۔یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381