https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان: درچین مری دو سال کے لیے دوبارہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی رکن نامزد

) ميڈیا شکایتوں کے شفاف ازالے کا عزم: حکومت نے محترمہ درچین مری کی پیمرا کونسل میں تقرری میں توسیع کر دی

*اسلام آباد:*

 

*حکومتِ پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی کونسل آف کمپلینٹس، بلوچستان کے لیے محترمہ درچین مری کو مزید دو سال کی مدت کے لیے دوبارہ نامزد کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ درچین مری اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، میڈیا سے متعلق امور میں وسیع تجربے اور عوامی خدمات کے اعتراف میں دوبارہ اس اہم ذمہ داری پر منتخب کی گئی ہیں۔ ان کی تقرری سے بلوچستان میں الیکٹرانک میڈیا سے متعلق شکایات کے مؤثر اور شفاف ازالے کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔اس موقع پر مختلف سماجی، صحافتی اور عوامی حلقوں نے محترمہ درچین مری کو دوبارہ ذمہ داری سونپنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ان کی قابلیت، دیانت داری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی غیرجانبداری، پیشہ ورانہ مہارت اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے بلوچستان میں میڈیا کے مثبت کردار کو فروغ دینے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس الیکٹرانک میڈیا سے متعلق عوامی شکایات کی سماعت اور ان کے حل کے لیے ایک اہم فورم ہے، جو میڈیا میں ذمہ دارانہ، اخلاقی اور پیشہ ورانہ معیارات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔*

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381