کوٸٹہ (روز نامہ پبلک )قدیم ترین پارلیمانی نظام کےحامل برطانیہ نے بھی آن لائن گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا.
برطانیہ، فرانس اور بھارت سمیت مختلف ممالک نےریاست مخالف بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہےبرطانوی ادارے فری اسپیچ یونین کے مطابق گزشتہ5برس میں 62ہزار سے زائد افراد کو “اظہارِ رائے سے متعلق جرائم” کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے. برطانیہ میں آزادی اظہاررائے سے متعلق جرم میں18,510 افراد پر فردِ جرم عائد جبکہ12,292افراد کو سزا سنائی گئی برطانیہ میں گرفتار ہونے والے افراد میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے والے افراد بھی شامل ہیںعالمی تنظیم بگ برادر واچ کا کہنا ہے کہ آن لائن سیفٹی ایکٹ جیسے قوانین کی وجہ سے برطانیہ میں گرفتاریوں کی شرح میں نمایاں فرق آیا ہے. بھارتی میڈیا فرسٹ پوسٹ کے مطابق فرانس میں بھی سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے

