https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی تمپ کے علاقے بالیچہ میں کارروائی، مسلح افراد گولہ بارود چھوڑ کر فرار

تمپ: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی تمپ کے علاقے بالیچہ میں کارروائی، مسلح افراد گولہ بارود چھوڑ کر فرار

 پبلک نامی نگار ۔ترجمان ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے مطابق تمپ کے علاقے بالیچہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سول آبادی کے قریب دو راکٹ فائر کیے گئے۔

واقعے کےبلوچستان (ساؤتھ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ ترجمان کے مطابق فورسز کی پیش قدمی کے دوران مسلح افراد اپنی موٹر سائیکلیں، گولہ بارود اور دیگر سامان چھوڑ کر قریبی جنگلات کی جانب فرار ہو گئے۔

کارروائی کے دوران علاقے سے چھپایا گیا اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا جس میں چھ عدد ایس ایم جی میگزین، دو عدد یو بی جی ایل راؤنڈز، دو ہینڈ گرینیڈ، 150 عدد ایس ایم جی راؤنڈز اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381