کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک کی نمائندہ انیتا ہرش نے ملاقات کی جس میں سندھ حکومت اور عالمی ادارۂ خوراک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بتایا گیا کہ سندھ کے 5 اضلاع کیماڑی، ملیر، سجاول، ٹھٹہ اور ٹنڈو محمد خان کے 1336 سرکاری سکولوں کے اڑھائی لاکھ طلبہ ’’سندھ پائیدار سکول کھانا پروگرام‘‘ سے مستفید ہوں گے۔اجلاس میں بینظیر نشو و نما پروگرام کے لیے عالمی ادارۂ خوراک کی جاری معاونت، موسمیاتی خطرات سے متاثرہ کمزور آبادی کے تحفظ اور پیشگی اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئ

