کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین کی زیرِ صدارت مون سون کنٹیجنسی پلان کے حوالے سے ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کا مقصد مون سون سیزن کے دوران ممکنہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینا تھا اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے مون سون کے دوران کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے ریلیف کیمپس کے قیام، متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں کی فراہمی، اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا مزید برآں نکاسی? آب کے نظام کو فعال اور مؤثر بنانے، نالوں اور ڈرینز کی صفائی کو یقینی بنانے بھاری مشینری کی دستیابی، اور متعلقہ عملے کی تعیناتی جیسے اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے لیے تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائیڈپٹی کمشنر محترمہ فریدہ ترین نے تمام متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں، اپنی تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری، مربوط اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام محکمے فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کریں، اور عوام کو بروقت معلومات اور رہنمائی فراہم کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے دوران عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی

