روزنامہ پبلک کوئٹہ نیوز رپورٹ
پاکستان یونیفارم یا بغیر یونیفارم اپنے تمام شہریوں کی
حفاظت کرے گا، پرامن کارکنوں کا روپ دھار کر تشدد کا منصوبہ بنانے والے سول سوسائٹی کو مزید ڈھال نہیں بنا سکتے ، انوار الحق کاکڑ:
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر ماہ رنگ کی عمر قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف انتخابی نہیں ہے اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے۔ گوادر راجی مچی کیس میں آج کی سزا اختلافِ رائے پر ریاست کی فتح نہیں بلکہ استثنیٰ پر احتساب کی فتح ہے۔
انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پرامن کارکنوں کا روپ دھار کر تشدد کا منصوبہ بنانے والے سول سوسائٹی کو مزید ڈھال نہیں بنا سکتے۔ ان کے خونی عمل کا نتیجہ عدالتی عمل میں سامنے آتا ہے۔ بیان میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان یونیفارم کے ساتھ یا بغیر یونیفارم اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کرے گا

