https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ضلع بھر بالخصوص مویشی منڈیوں بازاروں عیدگاہوں اور مساجد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے

(ڈپٹی کمشنر صحبت پور، میڈم فریدہ ترین)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )صحبت پورعیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان صفائی ستھرائی عوامی  سہولیات اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر صحبت پور، میڈم فریدہ ترین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محکمہ صحت کے نمائندگان اور سب ڈویژنل افسران کیسکو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال سیکیورٹی انتظامات مویشی منڈیوں میں سہولیات، صفائی ستھرائی کانگو وائرس سے بچاؤ، اور بجلی و پانی کی بلا تعطل فراہمی سمیت عوام کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر میڈم فریدہ ترین نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر بالخصوص مویشی منڈیوں بازاروں عیدگاہوں اور مساجد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کیے جائیں انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت دی کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے مویشی منڈیوں اور دیگر حساس مقامات پر باقاعدگی سے اسپرے کیا جائے اور عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دوران تمام طبی مراکز میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور ہنگامی طبی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولیات بالخصوص بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381