https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

آج بروز جمعرات کوئٹہ شہر میں شٹل ٹرین پراجیکٹ سریاب تا کچلاک کا افتتاح ہو گا۔

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) اگرچہ کوئٹہ ریلوے ڈویژن کو اس ٹرین سے کئی زیادہ بولان میل، چمن پیسنجر اور دیگر ریل گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے

لیکن پھر بھی اگر یہ شٹل ٹرین شہر کے اندر چل رہی ہے تو خوش آئند ہے۔کوئٹہ کے شہریوں خاص طور پر سریاب اور کچلاک کے عوام سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ریل سے محبت کرنا سکھائیں نہ کہ پتھر مارنا کیونکہ گزشتہ سالوں میں چمن پیسنجر اور دیگر ریل گاڑیوں کے ساتھ یہ رویہ روا رکھا گیا ہے جس کے سبب چمن پیسنجر پر مستقل جالیاں لگا کر اسکا حل نکالا گیا۔یہ اے سی کوچز شہریوں کے لیے ہیں انکا خیال عوام نے رکھنا ہے یہ شہر کے اندر اس طرز کی پہلی ائیر کنڈیشن شٹل ٹرین ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381