https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

مستونگ تخت قلات اور تخت سراوان کا اہم اور تاریخی حصہ ہے

مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنا تاریخی غلطی ہے

رکن قومی اسمبلی نوابزدہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ تخت قلات اور تخت سراوان کا اہم اور تاریخی حصہ ہے۔ مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنا تاریخی غلطی ہے،اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔میری وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام کابینہ ارکان سے گزارش ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔ جہاں تک بات کوئٹہ شہر کی ہے تو کوئٹہ کو دو اضلاع کے بجائے تین میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔ کوئٹہ کے ہر قومی اسمبلی کے حلقے کو ایک ضلع قرار دیا جائے۔ اس سے گورنسس کی بہتری اورعوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھی آسانی ممکن ہوسکے گی۔ اگر واقعی بڑے ڈویژن کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکےگورننس بہتر کرنی ہے تو مستونگ کو قلات کے ساتھ ایک ہی ڈویژن میں شامل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381