https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان:انٹرمیڈیٹ 2025کے امتحانات2 مئی سے شروع ھونگے

بلوچستان بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں رد و بدل، نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا چئیرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا اعلامیہ

کوئٹہ، بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2025 جو صوبے بھر میں 22 اپریل 2025 سے شروع ہونے تھے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے
چئیرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت اور طلبہ، والدین اور دیگر متعلقہ فریقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ان امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی 2025 سے شروع ہوں گے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں، طلبہ اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں کسی بھی قسم کی معاونت و معلومات کے لئے چئیرمین آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381