https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) پاکستان کے لیے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے،

وہ پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر البقمی دفاعی اور سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ سعودی مسلح افواج میں بطور میجر جنرل خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔پاک سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ اور مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ڈاکٹر راجح کی تقرری اہمیت کی حامل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381