https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

لوکل گورنمنٹ کچھی میں عوامی مفاد کے منصوبوں کے ٹینڈرز میں شدید بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف سامنے آیا ہے

کچھی کے سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار برہمی

لوکل گورنمنٹ کچھی میں عوامی مفاد کے منصوبوں کے ٹینڈرز میں شدید بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف سامنے آیا ہے کچھی کے سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار برہمی

بولان(نامہ نگار)
تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوامی مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں غیر شفافیت اور قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی نے حکومتی قوانین کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے محکمہ تعلیم بھاگ کے ایک کلاس فور درجہ چہارم کے ملازم کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی ٹینڈرز الاٹ کر دیے ہیں جسے مقامی سطح پر شدید بندر بانٹ اور مالی بدعنوانی قرار دیا گیا ہے اس صورتحال پر ضلع کچھی کے سیاسی سماجی اور شہری حلقوں نے شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے سیاسی و عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمت پر فائز فرد کو ترقیاتی ٹینڈرز جاری کرنا شفافیت اور پیپرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس سے ترقیاتی کاموں کے معیار اور عوامی فنڈز کے درست استعمال پر سنگین سوالات کھڑے ہوئے ہیں ضلع کچھی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ایف آئی اے بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی کے اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لے کر غیر شفاف ٹینڈرز کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381