*نصیرآباد کی معروف سیاسی و قبائلی شخصیت سردار بابا غلام رسول عمرانی*
*ڈیرہ مراد جمالی۔تحریر* *عبدالرزاق بنگلزئی*
30/7/2026
بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول عمرانی بلوچستان کے گرین بیلٹ ضلع نصیرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک معروف سیاسی و قبائلی نوجوان شخصیت ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنی عوامی ملاقاتوں، حلقے کے مسائل کے حل اور عوام سے مسلسل رابطے کی وجہ سے بلوچستان کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔سردار بابا غلام رسول عمرانی کی سیاسی سوچ کا محور عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو قرار دیا جاتا ہے۔ مختلف عوامی اجتماعات اور ملاقاتوں میں وہ اس بات کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ان کی سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے۔نصیرآباد، تمبو اور گردونواح کے عوام کے ساتھ ان کا براہِ راست رابطہ ان کی سیاست کا اہم پہلو سمجھا جاتا ہے۔ بابا عمرانی ہاؤس کوئٹہ یا نصیرآباد میں مختلف وفود، قبائلی عمائدین، نوجوانوں، کسانوں،مزدوروں اور سماجی شخصیات سے باقاعدگی سے ملاقاتیں ان کے عوامی اندازِ سیاست کی عکاسی کرتی ہیں، جہاں وہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کو حل اور متعلقہ محکموں اور اداروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔محکمہ محنت و افرادی قوت سے وابستہ رہتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، ہنر مندی اور بیرونِ ملک ملازمت کے امکانات پر زور دیا اور سینکڑوں نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک بیجھا انہوں نے متعدد مواقع پر کہا کہ نوجوان بلوچستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
نوجوانوں کی تعلیمی، کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی ان کی شرکت مختلف تقریبات میں دیکھی گئی، جن میں نصیرآباد ڈویژنل یوتھ فیسٹیول جیسی سرگرمیاں اور دیگر اضلاع شامل ہیں، جہاں انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔سیاسی مبصرین کے مطابق سردار بابا غلام رسول عمرانی کی پہچان سادہ طرزِ زندگی، کارکنوں سے قربت اور عوامی رابطے کی سیاست ہے۔ ان کے حامی انہیں خدمتِ خلق، دیانت داری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہنما قرار دیتے ہیں،مجموعی طور پر سردار بابا غلام رسول عمرانی کو نصیرآباد کی سیاست میں ایک فعال اور بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو عوامی رابطے، نوجوانوں کی فلاح، روزگار کے فروغ اور علاقائی ترقی کے موضوعات کو اپنی سیاسی ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں۔ ان کے حامی امید رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے علاقے کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

