کوئٹہ (روزنامہ پبلک )وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز 31 مئی کو ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی اور سیالکوٹ پہنچے گی، پہلی حج پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حج آپریشن کے دوران زیادہ تر پروازیں پاکستانی وقت کے مطابق یکم جون کو مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ یکم جون کو 22 پروازوں سے 5237 حجاج وطن پہنچیں گے، حج آپریشن کے پہلے روز 5 پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی، کراچی اور لاہور میں 4،4 پروازیں، ملتان اور سیالکوٹ میں 3،3، فیصل آباد میں 2 اورکوئٹہ ایک پرواز حجاج کرام کو لے کر پہنچے گی

