https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کوئٹہ سہولت مرکز کا افتتاح کردیا

سائلین اور وکلاء کو مختلف سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی

کوئٹہ: پبلک

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سہولت مرکز کے قیام سے سائلین اور وکلاء کو فوری، مؤثر اور آسان سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ ایسے مراکز کے قیام سے انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور بہتر بنایا جاسکے گا۔

کوئٹہ میں سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بلوچستان آنا ان کے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت مرکز کا قیام ایک اہم اقدام ہے، جس سے عدالتوں سے متعلق معاملات میں سائلین اور وکلاء کو مختلف سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام کا بنیادی مقصد سائلین اور وکلاء کو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے مقدمات اور عدالتی امور کے سلسلے میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مؤثر اور آسان انداز میں عدالتی سہولیات کی فراہمی انصاف کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381