🌳 بلوچستان کے جنگلات کا محکمہ: حقیقت اورسوالات 🌳
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت نے محکمہ جنگلات کو بہتر بنانے کے لیے ایک قابل افسر، سیکرٹری جناب عمران تاج گچکی کو تعینات کیا گیا۔ مقصد یہ تھا کہ کروڑوں روپے کے بجٹ سے چلنے والا محکمہ جنگلات عوامی خدمت ،جنگلی حیات کا تحافظ اور شجرکاری کے فروغ میں حقیقی کردار ادا کرے۔ لیکن موصوف کو چند دن ہی ھوئے ہیں کہ فیلڈ پر کام کرنے والے اہلکاروں نے ہاتھ کر لیا۔سیکرٹری جنگلات کو ضرور چیلنجز کا سامنا ھوگا لیکن وقت درکار ھوگا
محکمہ جنگلات کے پاس تنخواہوں، پانی، نرسریز، گاڑیوں اور دیگر سہولیات کے لیے خطیر بجٹ موجود ہے۔ ملازمین پورا سال محنت کرکے درخت اگاتے ہیں، پراجیکٹس بناتے ہیں، اور عوام میں شجرکاری کی آگاہی دیتے ہیں۔ لیکن زمینی حقائق اس محنت کو مشکوک بنا دیتے ہیں۔ سڑکوں پر لگائے جانے والے پودوں کی تعداد لاکھوں میں ھوتا ھے لیکن اگلے شجر کاری تک یہ درخت پانی و دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہ سے خشک ھو جاتے ہیں۔اور ہوں دربارہ کروڑوں روپوں کا بجٹ نئے پودے اگانے کے لیے مختص کیے جاتے ہیں اس طرح یہ گھناؤنا کاروبار چلتا رہتا ھے۔
📌 زمینی حقائق
ایک سرکاری اسکول کے اہلکار نام نہ بتانے کے شرط پر بتایا کہ وہ پچھلےدو دن سے مسلسل سمنگلی روڈ پر واقع جنگلات کے دفتر کے چکر لگاتے رہے تاکہ کچھ درخت سکول میں لگائیں۔ سخت محنت کے بعد چند پودے ان کے حوالے کیے گئے، جو بالکل خشک اور ناقابل اگاؤ تھے۔اور ساتھ ہی شناختی کارڈ کی انٹری بھی کی گئی۔ سوال یہ ہے کہ اگر عوامی ادارے اور اسکولوں کو درخت حاصل کرنے میں اتنی مشکلات ہیں تو پھر یہ بجٹ اور محنت کس کے لیے ہے؟
– بلوچستان میں جنگلات کا رقبہ پہلے ہی خطرناک حد تک کم ہے۔
– عالمی ماہرین کے مطابق شجرکاری اور جنگلات کی حفاظت موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہیں۔
– اگر محکمہ جنگلات اپنی ذمہ داریاں درست انداز میں ادا کرے تو نہ صرف صوبے میں سبزہ بڑھے گا بلکہ پانی کے ذخائر، جنگلی حیات اور ماحول بھی محفوظ ہوگا۔
📢 سوال عوام کے لیے:
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ محکمہ جنگلات اپنی اصل ذمہ داری ادا کر رہا ہے؟ یا یہ صرف بجٹ اور کاغذی کارروائی تک محدود ہے؟ اپنی رائے دیں تاکہ یہ آواز مزید بلند ہو۔

