کوئٹہ:پبلک نیوز۔۔ پولیس
کی جانب سے پود گلی چوک پر گاڑی کو روکنے کی کوشش تعاقب میں فائرنگ سے گاڑی میں سوار نوجوان سیکنڈ ائیر کا طالب علم جاں بحق ہو گیا جبکہ بھائی اور دوست معجزانہ طورپر محفوظ رہے ڈی ائی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے یوئے فوری شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا پولیس کے مطابق پود کلی چوک کے قریب سریاب پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تم گاڑی میں سوار نوجوان نے گاڑی بھاگا کر لے گیاپولیس نے تعاقب کیا نوجوان گاڑی جناح ٹاون لے گیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے گاڑی سوار نو جوان جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش سول ہسپتال پہنچائی جہاں لاش کی شناخت سنگلی روڈ کے رہائشی این ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر نصیر کے18 سالہ بیٹے سفیر احمد کے نام سے ہوئی جو سٹی کالج میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سفیر احمد کا بھائی اور ایک دوست جو ایس پی کا بیٹا ہے بھی سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے ڈی ائی جی کوئٹہ عمران شوکت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ڈی ائی جی کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گئی۔

