میرے نام کے ساتھ جُڑے ٹرمپ کی وجہ سے آدھی دنیا مجھے پسند نہیں کرتی: کائی ٹرمپ
نیوز ڈیسک(پبلک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی کائی ٹرمپ نےنم کہا ہے کہ ان کے آخری نام کی وجہ سے لوگ انہیں جج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا: “دنیا کے 50% لوگ مجھے صرف میرے نام کی وجہ سے پسند نہیں کرتے، حالانکہ وہ مجھے اصل میں جانتے ہی نہیں۔”
انہوں نے ایک واقعہ بتایا: “ایک بار میں عوامی جگہ پر تھی تو ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میرے دادا ڈونلڈ ٹرمپ اچھے نہیں ہیں۔” مطلب یہ کہ وہ کہتی ہیں کہ لوگ انہیں ان کی اپنی شخصیت کے بجائے ان کے خاندان کے نام کی وجہ سے جج کرتے ہیں۔

