https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

🌟 ترقیاتی دورِ بگٹی

شدید تنقید اور سیاسی دباؤ کے باوجود سرفراز بگٹی نے ثابت قدم رہتے ہوئے وہ عملی اقدامات کیے جو عوام کو براہِ راست نظر آئے

کوئٹہ پبلک رپورٹر۔۔بلوچستان کی تاریخ میں موجودہ دورِ حکومت کو “ترقیاتی دورِ بگٹی” کہا جا رہا ہے۔ شدید تنقید اور سیاسی دباؤ کے باوجود سرفراز بگٹی نے ثابت قدم رہتے ہوئے وہ عملی اقدامات کیے جو عوام کو براہِ راست نظر آئے۔ کوئٹہ اور دیگر شہروں کو خوبصورت سڑکوں، فلائی اوورز اور جدید ٹریفک نظام سے آراستہ کیا گیا۔ اسٹریٹ لائٹس، فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس نے شہری منظرنامے کو نیا رنگ دیا، جبکہ دیہی علاقوں میں لنک روڈز اور پلوں کی تعمیر سے آمدورفت آسان ہوئی۔صحت کے شعبے میں ڈسٹرکٹ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور کینسر اسپتال جیسے منصوبے شامل ہیں۔ تعلیم کے میدان میں اسکولوں اور کالجوں میں نئی عمارتیں، لیبارٹریز اور لائبریریاں قائم کی گئیں۔ توانائی کے شعبے میں شمسی منصوبے اور واٹر سپلائی اسکیمیں شروع ہوئیں، جبکہ عوامی سہولت کے لیے جدید بس سروسز متعارف کرائی گئیں۔روزگار اور معیشت کے لیے نوجوانوں کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز، اسپورٹس کمپلیکس اور زرعی سبسڈی فراہم کی گئی۔ عوامی کثرتِ رائے یہی تھی کہ “بگٹی کے کام نظر آتے ہیں”، جبکہ اس سے قبل قوم پرست جماعتیں اور دیگر حکومتیں صرف منصوبہ بندی تک محدود رہیں۔ سرفراز بگٹی نے عملی اقدامات کے ذریعے عوامی اعتماد حاصل کیا اور بلوچستان کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالا۔یہ دور بلوچستان کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا، جس میں سڑکوں، صحت، تعلیم، توانائی اور روزگار کے شعبوں میں وہ ترقیاتی کام ہوئے جو ماضی میں صرف کاغذی منصوبوں تک محدود تھے۔

چلیےگنتے ہیں

 کیا موجودہ وزیر اعلیٰ سے قبل کوئٹہ میں کوئی کام نظر آیا ھے۔۔

گرین بسیں۔پنک بسیں۔تربت گرین بس۔ہارٹ ہسپتال بروری روڈ ،ٹراما سنٹر اسپنی روڈ،کارڈ ہسپتال ،شیخ زید ہارٹ اینڈ سرجری،سی پیک روڈ کڈنی سنٹر فلائی اور۔خیزی و جبل نور انڈر پاسز،چمن پھاٹک لنک روڈ۔ویسٹرن بائی پاس۔ھیلتھ کارڈ پر مکمل و عملی کام۔الیکٹرک اسکوٹیز۔پنک اسکوٹیز۔زرغون روڈ توسیع سڑک۔پرنس روڈ۔انسکمب روڈ،لنک بائی پاس سڑک۔سمنگلی روڈتوسیع،پیپلز ٹرین سریاب تا کچلاک،پیپلز ایمبیولینس۔کوئٹہ کراچی شاہراہ۔کوئٹہ زیارت شاہرہ،کوئٹہ لورالائی شاہرہ براستہ سپریرآغا۔پشین تا برشور روڈ،بھیکڑ ترقیاتی پیکج،نئے پشتون بلوچ اضلاع کا قیام۔نئے ڈویژن کا قیام دیگر صوبوں تعلیمی اسکالرشپ ،بین الااقوامی اسکالرشپ۔لیپ ٹاپ ۔بلوچستان ایکسائز کا ای کارڈ و کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ،ریونیو استلعات ،نوکریوں کی خریدوفروخت بند۔ون ڈے ٹیسٹ و تعیناتی نظام۔واک ان انٹرویو سیٹ اپ۔اور بہت سے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381