https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

صحت عامہ کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

(ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے تمام اراکین اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کا مقصد ضلع میں جاری صحت عامہ سے متعلق مختلف اقدامات اور پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لینا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانا تھا اجلاس کے دوران شرکاء نے ضلع بھر میں صحت کی موجودہ صورتحال بنیادی مراکز صحت BHU رورل ہیلتھ سینٹرز RHC اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دستیاب سہولیات عملے کی کارکردگی اور ادویات کی فراہمی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جن پر عملدرآمد کے لیے متفقہ حکمت عملی ترتیب دینے پر زور دیا گیااجلاس میں اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ ضلع میں جعلی اور زائدالمیعاد ایکسپائرڈ ادویات کی غیر قانونی فروخت ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ مارکیٹوں، میڈیکل اسٹورز اور نجی کلینکس کی باقاعدہ انسپکشن کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اسی طرح عطائی ڈاکٹروں Quacks کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کافیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو غیر معیاری اور غیر محفوظ علاج سے بچایا جا سکے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی مزید برآں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے اور غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ساتھ ہی صحت کے مراکز میں ضروری ادویات کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سپلائی چین کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر نگرانی بروقت فیصلے اور اداروں کی فعال کارکردگی کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتیاجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع صحبت پور میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو محفوظ معیاری اور آسان طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381