کوئٹہ (روزنامہ پبلک )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ضلع کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی کے علاؤہ ضلع کوئٹہ کے انجینئرز آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو انجینئر آفیسران نے اپنے اپنے ڈویژن میں جاری روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے تمام آفیسران کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو منصوبہ ہو اس کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں اور منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اسکے کے معیار کی جانچ پڑتال کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکمے کے حوالے کریں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں ان نگرانی کے حوالے سے اپنے سب انجنیئرز کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ ان منصوبوں کی نگرانی کے لئے سائٹ پر موجود رہے تاکہ کوالٹی پر زرہ برابر بھی سمجھوتہ نہیں نا ہو اسی طرح اگر ٹھیکداران بھی غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کا مرتکب پائے گئے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ چیف انجینئرز اور ایس ای جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ لینے خود جاہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ تمام جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ معیار کے حوالے سے ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کر رہا ہوں اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری اسکیمات کی مانیٹرنگ مسلسل بنیادوں پر ہو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے

