رپورٹ پبلک نیوز
محکمہ خزانہ، حکومتِ بلوچستان (نوٹیفکیش6 جنوری 2025)
⚖️ قوانین میں 4 بڑی تبدیلیاں
1️⃣ پنشن کا نیا حساب:
اب پنشن آخری ماہ کی تنخواہ کے بجائے آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ پر بنے گی۔
2️⃣ فیملی پنشن کی حد:
فیملی پنشن اب صرف 10 سال تک محدود ہوگی۔
(استثنیٰ: معذور بچوں کے لیے تاحیات، عام بچوں کے لیے 21 سال عمر تک)
3️⃣ قبل از وقت ریٹائرمنٹ:
25 سال سروس کے بعد رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر سالانہ 3% کٹوتی ہوگی (زیادہ سے زیادہ 20% تک)۔
4️⃣ ڈبل پنشن کا خاتمہ:
ایک ریٹائرڈ ملازم اب بیک وقت صرف ایک ہی پنشن حاصل کر سکے گا۔
💼 نئی کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم 2025
نئے ملازمین: اب نئی بھرتیاں “ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن ماڈل” کے تحت ہوں گی۔
پنشن فنڈز: SECP نے بلوچستان کے لیے 15 مخصوص پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
📌 ضروری وضاحت (نوٹ)
“ان نئے قوانین کا اطلاق 2024-2025 اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین پر ہوگا۔ پرانے پینشنرز کی موجودہ پنشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔”


[…] بلوچستان میں نئے پنشن رولز کا نفاذ: اہم ترین نکاتوالے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ* […]