ڈیلی پبلک رپورٹ
*سندھ حکومت کا یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے
بلوچستان میں نئے پنشن رولز کا نفاذ: اہم ترین نکاتوالے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ*
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پنشن اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ سے متعلق اہم اجلاس
اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری صحت، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شریک ہوئے
یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
سرکاری ملازم کو ملازمت کے آخری روز پنشن اور بنیادی مالی واجبات ملنے چاہئیں، چیف سیکریٹری سندھ
تمام صوبائی محکمے زیر التوا پنشن بل تین ماہ میں کلیئر کریں، آصف حیدر شاہ
پنشن کے حصول کیلئے ریٹائرڈ ملازمین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے چاہئیں، چیف سیکریٹری سندھ
پنشن کی بروقت ادائیگی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا جائے، چیف سیکریٹری سندھ
سیکریٹری سروسز کی سربراہی میں بین المحکماتی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت
ٹاسک فورس میں اے جی سندھ، خزانہ، صحت، جنرل ایڈمنسٹریشن اور دیگر متعلقہ محکمے شامل ہوں گے
پنشن کی بروقت ادائیگی کیلئے ضرورت کے مطابق قواعد میں ترامیم بھی تجویز کی جائیں، چیف سیکریٹری سندھ
پنشن کی ادائیگی کا حتمی عملی فریم ورک ایک ہفتے میں پیش کیا جائے، چیف سیکریٹری سندھ
اجلاس میں سرکاری ملازمین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز میں تاخیر کا بھی جائزہ
نامکمل دستاویزات، ای ویری فکیشن اور این اے سی کے اجرا میں تاخیر کی نشاندہی
میڈیکل کلیمز میں تاخیر پالیسی یا فنڈز نہیں بلکہ انتظامی رکاوٹوں کا مسئلہ ہے، چیف سیکریٹری سندھ
میڈیکل ری ایمبرسمنٹ میں غیر ضروری کاغذی کارروائی ختم کی جائے، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے طریقہ کار کا مشترکہ جائزہ لینے کی ہدایت
اے جی سندھ، خزانہ، سروسز اور دیگر محکمے میڈیکل کلیمز کا طریقہ کار آسان بنائیں، چیف سیکریٹری سندھ
سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے میڈیکل کلیمز کا نظام آسان اور تیز بنایا جائے، چیف سیکریٹری سندھ
ملازمین کو پنشن اور میڈیکل واجبات کیلئے غیر ضروری دفتری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، چیف سیکریٹری سندھ

