https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد محمد عامر تکنیکی طور پر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیںپاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو باقاعدہ طور پر برطانوی شہریت مل گئی ہے اور انہیں برطانوی پاسپورٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شہریت ملنے کے بعد اب تکنیکی طور پر ان کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ تمام قانونی مراحل اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب وہ باقاعدہ شہریت حاصل کرچکے ہیں۔برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد اب محمد عامر بھی تکنیکی طور پر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اگر انہیں آئی پی ایل سے پیشکش آئی تو وہ اس میں شرکت پر ضرور غور کریں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر کئی مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381