کوئٹہ (روز نامہ پبلک )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے۔تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنیٰ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ اپنے دورے میں ایران-امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

