کیا یہی بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا
پالیسی 2026ء ہے ۔۔۔۔۔؟
ڈیسک۔۔پبلک۔۔۔بلوچستان کے بجٹ سے متعلق سپلیمنٹ کی غیر منصفانہ تقسیم ، بلوچستان لوکل میڈیا نظر انداز ۔
میر سرفراز بگٹی میڈیا کیلئے دل سے اقدامات کرنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے میر سرفراز بگٹی کو تصویر کا ایک رُخ دکھاکر بلوچستان کے مقامی پرنٹ میڈیا کے حوالے سے انکو غلط بریف کیا جارہا ہے بلوچستان صوبائی بجٹ کی تشہیر کیلئے لاھور ، کراچی، اسلام آباد ، راولپنڈی ، حتیٰ کہ ملتان کے بھی اخبارات کو خصوصی سپلیمنٹ جاری کیے گئے۔ جن کا بلوچستان یا یہاں کے بجٹ سے کیا تعلق ،دوسری جانب بلوچستان کے لوکل اخبارات کو یکسر نظر انداز کیاگیا۔ جو بلوچستان میں امن وامان ، ترقی و خوشحالی اور عوام و حکومت کے درمیان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافت یا صحافت سے دوستی وفاق سے ھاتھ جوڑ کر صحافیوں اور بیوروز کو بیروزگار نہ کرنے کی اپیل قابل قدر ہے۔تاہم خدشہ ہے کے ان کے رفقاء اور چند مشیران انھیں بلوچستان کی لوکل میڈیا سے متعلق غلط سمت میں لے جارہے ہیں۔ میر سرفراز خان بگٹی کو تصویر کا ایک رُ خ دیکھایا جارہا ہےجس کا میر سرفراز بگٹی صاحب کو نوٹس لینا چاہیے۔اگر بلوچستان کی لوکل میڈیا کیساتھ اسی طرح ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہا تو لوکل اخبارات کی بندش اور ہزاروں اخباری کارکنان کی بیروزگاری کا سبب بنے گا
صوبے کے صحافی، مدیران اور اخباری مالکان یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر کن اصولوں اور ضابطوں کے تحت اشتہارات اور سپلیمنٹس تقسیم کیے گئے اور بلوچستان کے مقامی اخبارات کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟

