https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ضلعی انتظامیہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی

(ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں مائلو ٹرسٹ عملدار روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں زیرِ علاج افراد سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ادارے میں داخل افراد کے لیے کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں تاکہ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مائلو ٹرسٹ کے ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات بھی کی، جس میں ادارے کی کارکردگی، درپیش مسائل، سہولیات اور مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارے کے ذمہ داران نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون اور مرحلہ وار عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے زیرِ علاج افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مثبت طرزِ زندگی اپنانے، کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381