https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

(ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، بین الاداراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور سکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا اجلاس میں حساس اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان تنصیبات کی حفاظت کے لیے اپنے انتظامات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائیں مزید برآں ضلع کی بین الاضلاعی سرحدی حدود میں سکیورٹی کو بہتر بنانے، غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے نگرانی کے نظام کو فعال بنانے اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو فروغ دینے پر بھی اتفاقِ رائے کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں امن و امان کا قیام، حساس تنصیبات کا تحفظ، بین الاضلاعی سرحدی حدود کی مؤثر نگرانی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، انٹیلی جنس ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے ضلع میں پائیدار امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381