https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ڈندور اقوام پر فائرنگ اور کچھی پولیس کی یکطرفہ کارروائی پر احتجاج

کور کمانڈر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ڈندور قومی اتحاد کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

کچھی، با اثر زمیندار میر عبدالواب رئیسانی اور اسکے رشتےداروں کی اسلحہ بردار مسلحہ افراد کی جانب سے ڈندور اقوام پر فائرنگ اور کچھی پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف کور کمانڈر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ڈندور قومی اتحاد کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

بولان (نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)

ڈندور قومی اتحاد کے رہنماؤں عبدالحمید ڈندور رئیس محمد اشرف ڈندور خیر دین ڈندور خدا بخش ڈندور محمد عطر ڈندور محمد غلام ڈندور و دیگر نے بالاناڑی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی انتظامیہ اور کچھی پولیس کی جانب سے کی جانے والی یکطرفہ کارروائی پر شدید مذمت کرتے ہیں پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 جولائی کو ڈندور قومی اتحاد کے سربراہ میر شاہ میر خان ڈندور کی قیادت میں برادری کے افراد موضع ڈندور میں بارش کے پانی سے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے پہنچے اس موقع پر با اثر زمیندار میر عبدالوہاب رئیسانی عبدالقیوم رئیسانی عبدالمنان رئیسانی اور دلاور رئیسانی تقریبا 60 سے 70 سے زائد اسلحہ بردار مسلح افراد کے ہمراہ وہاں پہلے سے موجود تھے ڈندور رہنماؤں نے کہا کہ ہم موضع ڈندور میں گزشتہ 100 سالوں سے موروثی لٹھ بند بزگر اور کاشتکار ہیں جو بارانی پانی سے زمینیں آباد کر کے اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں اس اراضی کا تنازع 22 جولائی 2020 کو میر ہاشم شاہوانی ہاؤس حاجی شہر میں طے پایا تھا جس کی صدارت مخدوم میاں نثار احمد شاہ نے کی تھی اس فیصلے میں فقیر عبدالوحید لانڈی شریف، میر غلام فرید رئیسانی میر ہاشم شاہوانی میر علی حسن خان منجو پروفیسر موسی کلیم سولنگی میر حاجی تاج محمد رئیسانی اور میر غلام رسول رئیسانی سمیت ڈندور اور رئیسانی قبائل کی بڑی تعداد موجود تھی ڈندور کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈندور قوم اس قبائلی فیصلے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پر امن طور پر زمینیں آباد کرنے پہنچی تھی تاہم با اثر زمیندار کے اسلحہ بردار مسلح افراد کے ساتھ مل کر مسلسل دو گھنٹے تک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈندور اقوام کے افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس اشتعال انگیزی کے باوجود ڈندور قوم نے مکمل صبر کا مظاہرہ کیا اور کوئی جوابی کارروائی نہیں کی واقعے کے دوران کچھی کی معروف قبائلی شخصیت نوابزادہ شاہ نواز خان شاہوانی نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کو پر امن رہنے کی ہدایت کی اور قبائلی رسم رواج کے مطابق معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم ایس ایچ او حاجی شہر محمد یاسین چھلگری بھاری نفری کے ساتھ پہنچے اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ڈندور قوم کے معزز رہنما میر شاہ میر خان ڈندور سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید 45 افراد پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے مسلح افراد میں سے کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ڈندور اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے اس واقعے کی درخواستیں ڈپٹی کمشنر کچھی اور ایس ایس پی کچھی کو جمع کرائی ہیں لیکن ضلعی اور پولیس انتظامیہ با اثر زمینداروں کی پشت پناہی کر رہی ہے اور ہمارے جائز مطالبات پر کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ با اثر زمیندار عبدالواب رئیسانی و دیگر انکے رشتے دار ڈندور جاموٹ اور رئیسانی اقوام کے درمیان خونریزی کرانا چاہتے ہیں جبکہ ہم ہمیشہ پر امن اور قانونی راستہ اختیار کرتے آئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر اس زمینی تنازع کے نتیجے میں ڈندور قبائل کے کسی بھی فرد کو جانی یا مالی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری با اثر زمیندار عبدالوہاب رئیسانی ڈپٹی کمشنر کچھی اور ایس ایس پی کچھی پر عائد ہوگی ڈندور اقوام کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی ایف سی آئی جی پولیس بلوچستان کمشنر سبی ڈویژن اور ڈی آئی جی پولیس سبی ڈویژن سے فورا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر ہونے والے جانی حملوں اور یکطرفہ جھوٹی ایف آئی آر کا فوری نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381