اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی: خرم دستگیر کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب
کوئٹہ (ڈیلی پبلک نیوز ڈیسک) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف وفاقی حکومت نہیں بلکہ اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی سیاست کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔
خرم دستگیر نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ سیاسی بیانات اور دباؤ کی سیاست سے ملکی حالات کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاق پر تنقید کرنے کے بجائے زمینی حقائق کا ادراک کرنا چاہیے، اور اس وقت ملک کو انتشار کے بجائے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔

