سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر جاں بحق، ڈرائیور زخمی……
سوراب کے گدر جوری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری ویگو گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تربت سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسر عبدالوحید ولد عبدالواحد جاں بحق ہوگئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور نجیب اللہ زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی سرکاری ویگو گاڑی کا نمبر LC-2287 بتایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے تیز رفتار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور بروقت گاڑی نہ روک سکا، جس پر مسلح افراد نے پیچھے سے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر جاں بحق، ڈرائیور زخمی
سوراب کے گدر جوری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری ویگو گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تربت سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسر عبدالوحید ولد عبدالواحد جاں بحق ہوگئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور نجیب اللہ زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی سرکاری ویگو گاڑی کا نمبر LC-2287 بتایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے تیز رفتار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور بروقت گاڑی نہ روک سکا، جس پر مسلح افراد نے پیچھے سے گاڑی پر فائرنگ کردی۔……

