https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

میں مبینہ زہریلی ادویات سے 10 سے 12 مویشی ہلاک

، بڑے گوشت کی دکانیں 3 روز کیلئے بند

کوئٹہ پبلک

*سوراب میں مبینہ زہریلی ادویات سے 10 سے 12 مویشی ہلاک، بڑے گوشت کی دکانیں 3 روز کیلئے بند۔*

*سوراب / ضلع سوراب کلی نغاڑ میں مبینہ طور پر زہریلے انجیکشن یا ادویات کے استعمال کے باعث 10 سے 12 گائے اور بھینسوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد عوامی صحت و سلامتی کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑے گوشت کی تمام دکانیں تین روز کیلئے بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔*

*اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سوراب کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق حالیہ صورتحال کے پیش نظر گائے اور بھینس کے گوشت کی خرید و فروخت عارضی طور پر روک دی گئی ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ تین روزہ مدت کے دوران بڑے گوشت کی خرید و فروخت سے گریز کریں۔*

*انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شخص کو پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے گوشت کی خرید و فروخت کرتے ہوئے دیکھا جائے تو فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دی جائے۔*

 *حکام کے مطابق مویشیوں کی ہلاکت کی اصل وجہ کے تعین اور صورتحال کی مزید نگرانی کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔*

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381