ڈیلی پبلک
حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: بلوچستان کے عوام شدید پریشانی کا شکار، حکومت کی خاموشی پر سوالیہ نشان
بلوچستان میں نئے صوبے بننے چاہیں۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی
کوئٹہ: ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ روزمرہ کی اشیاء کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے بعد ایندھن
کے نرخوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سکول جانے والے بچوں کے والدین، دفاتر آنے جانے والے ملازمین اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے محنت کشوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے عام آدمی کے لیے گھر سے نکلنا اور روزگار کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں بلوچستان حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ریلیف پیکیج یا اس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی خاموشی اور بے توجہی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
متاثرہ عوام نے گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر نوٹس لیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ صوبے میں فوری طور پر ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور ٹرانسپورٹ و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ غریب عوام کو اس کٹھن صورتحال سے نکالا جا س
کے۔

