https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

لیفٹننٹ جنرل عنایت حسین 12 کور کوئٹہ کے نئے کور کمانڈر تعینات

اس سے قبل بھی عسکری سطح پر اہم کمانڈ اور اسٹاف پوزیشنز پر خدمات انجام دے چکے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین 12 کور کوئٹہ کے نئے کور کمانڈر تعینات،

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔آئی جی ایف سی (نارتھ)

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ ڈیلی پبلک کوئٹہ): پاک فوج میں اہم تقرر و تبادلے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو 12 کور (بلوچستان) کا نیا کور کمانڈر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ کمان کی جانب سے کی جانے والی نئی تقرریوں کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین اب صوبہ بلوچستان میں تعینات اہم ترین اور تزویراتی (اسٹریٹجک) کور 12 کی کمان سنبھالیں گے۔ وہ اس سے قبل بھی عسکری سطح پر اہم کمانڈ اور اسٹاف پوزیشنز پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایک پیشہ ور و تجربہ کار کمانڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، سرحدوں کی حفاظت، اور صوبے میں ترقیاتی و معاشی منصوبوں بالخصوص سی پیک (CPEC) کی سیکیورٹی کے تناظر میں یہ تعیناتی انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نئے کور کمانڈر کی آمد کے بعد صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور سول و ملٹری کوآرڈینیشن کو مزید استحکام ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین جلد باقاعدہ طور پر کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں اپنی نئی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں

گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381