https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

وزیراعظم شہباز کی نواز شریف سے ملاقات

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لاہور میں پہلے مسلم لیگ ن کے بانی محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی

، وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے۔وزیر اعظم نے محسن نقوی سے ملاقات میں ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف پہلے جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے محسن نقوی کے ماموں کی وفات پر ان سےتعزیت کا اظہار کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم معاملات پر بریفنگ دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381