https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ: صفر یونٹ پر ہزاروں روپے کے گیس بلوں کے خلاف سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی درخواست منظور،

بلوچستان ہائی کورٹ کو ایک ماہ دوبارہ فیصلہ سنا سکتی ھے۔ایڈووکیٹ سید نذیر آغا

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ: صفر یونٹ پر ہزاروں روپے کے گیس بلوں کے خلاف سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی درخواست منظور، بلوچستان ہائی کورٹ کو ایک ماہ دوبارہ فیصلہ سنا سکتی ھے۔ایڈووکیٹ سید نذیر آغا

بیورو چیف اسلام آباد

عدالت میں اسلام آباد کے 1,200، کراچی کے 1,600 اور کوئٹہ میں صفر یونٹ پر 16 ہزار روپے کے بل بطور ثبوت پیش؛ گیس کمپنی کے نامور وکلاء کے دلائل مسترد، وکلاء کا چیف جسٹس جسٹس کامران خان ملاخیل پر مکمل اعتماد کا اظہار

محصور پاکستانیوں کی اُمیدیں دَم توڑ گئیں

اسلام آباد / کوئٹہ (خصوصی رپورٹ): وفاقی آئینی عدالت (Federal Constitutional Court) نے گیس کمپنی کی جانب سے بلوچستان کے صارفین کو بھیجے جانے والے غیر معمولی، بھاری اور امتیازی بلوں کے خلاف سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے مقدمہ دوبارہ سماعت و فیصلے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ہے اور عدالتِ عالیہ کو ایک ماہ کے اندر اندر اس کیس پر دوبارہ فیصلہ صادر کرنے کا حکم دیا ہے۔ وکلاء برادری نے اس عدالتی فیصلے کو صوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی قانونی کامیابی اور بڑی خوشخبری قرار دیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کی عمارت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان نے مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت میں سید نذیر آغا ایڈووکیٹ بنام اسٹیٹ/سپریم کورٹ اور گیس کمپنی کے حوالے سے انتہائی اہم نوعیت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گیس کمپنی کی قانونی ٹیم، جس میں پاکستان کے بڑے بڑے نامور وکلاء شامل تھے، نے کیس جیتنے کے لیے بھرپور زور لگایا، تاہم درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر قانون دان حسیب اللہ خان اچکزئی نے عدالت کے روبرو انتہائی مضبوط، مدلل اور مؤثر دلائل پیش کیے۔

سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں ملک کے دیگر بڑے شہروں اور کوئٹہ کے گیس بل بطور ثبوت پیش کر کے بلنگ کے نظام میں کھلے تضاد اور امتیازی سلوک کی نشاندہی کی گئی۔ وکلاء نے عدالت کو ٹھوس شواہد کے ساتھ بتایا کہ اسلام آباد میں صارف کا گیس بل محض 1,200 روپے جبکہ کراچی میں 1,600 روپے اور 9 ہزار روپے تک آ رہا ہے، مگر اس کے برعکس کوئٹہ میں صفر (0) یونٹ گیس استعمال ہونے کے باوجود شہریوں کو 16,000 روپے کا بل بھیجا گیا، اور اسی طرح مختلف صارفین کو 20 ہزار روپے اور اس سے بھی زائد کے بھاری بل تھمائے جا رہے ہیں۔

وکلاء کے جاندار دلائل اور پیش کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس کو دوبارہ بلوچستان ہائی کورٹ کو بھجوایا جا رہا ہے جو ایک ماہ کے اندر اندر اس پر دوبارہ سماعت کر کے فیصلہ صادر کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سینئر قانون دان نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور ان کے ساتھی ججز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معزز ججز صوبے کے زمینی حقائق اور عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود دیگر ساتھی وکلاء نے بھی اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے یہ ایک بڑی قانونی فتح ہے اور اس کے دور رس مثبت اثرات صوبہ بلوچستان کے عوام کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ اور انہیں حقیقی ریلیف کی فراہمی پر مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381