بلوچستان (پبلک)
صوبائی وزیر میر صادق عمرانی سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ
باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت اور باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں رکن اسمبلی میر صادق عمرانی نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے والے بلوچستان کے لوگ گالیاں کھا کر واپس آئے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں سوال اٹھایا کہ بلوچستانبلوچستان حکومت کا سرکاری نوکری کے لیے عمر میں رعایت کے لوگوں کو اسلام آباد کلب بلا کر کس نے ذلیل کیا؟
میر صادق عمرانی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اب لوگ اوڑک اور زیارت جیسے علاقوں میں بھی آزادانہ طور پر نہیں جا سکتے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو جان و مال کا تحفظ اور آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہو سکے۔

