https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ٹرانسفر کیس کی پیشی کی رودادا

اسٹے آرڈر نہیں دیا گیا۔

ٹرانسفر کیس کی پیشی کی روداد

اج چیف جسٹس کامران ملا خیل کی عدالت میں ٹرانسفر کیس کی پیشی تھی ،محکمہ تعلیم کے اعلی حکام موجود تھے ۔

سینکڑوں متاثرین کی طرف سے اجتماعی پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ متاثرین کو متلقہ کیس میں فریق بنایا جائے جس پر چیف جسٹس نے پٹیشنر سے کہا کہ اسے کوئی اعتراض تو نہیں ہے،پٹیشنر نے کہا کہ بالکل اعتراض نہیں ہے سب کو اپنی دفاع کا حق ہے اس کے بعد 70 کے قریب متاثرین پر مشتمل درخواست کی کاپی عدالت میں جمع کی گئی اور پٹیشنر کو بھی کاپی فراہم کی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا ہزاروں متاثرین کے علم میں لائے بغیر اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر ٹرانسفر کرنا مناسب نھی
اس لیے
: محکمہ تعلیم کے حکام کو ہوم ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے احکامات سے منع کرتے ہوئے یکم اکتوبر کے فیصلے کو سٹے کیا جائے؛

تاہم عدالت نے سٹے کی درخواست کو مستردکرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ تین نومبر کو جامعہ رپورٹ عدالت میں جمع کرتے ہوئے بتایا جائے کہ اب تک عدالت کے فیصلے پر عمل درامد کیوں نہیں ہوا،
عدالت نے وکلا کے استفسار پر ہارڈ شپ اور ویڈلاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کے بارے میں نرمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ویڈ لاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر ہوئے ھیں،ان کے لئے استثنی’ موجود ھے،حتمی عدالتی فیصلہ انے کے بعد محکمہ کو اختیار ہوگا کہ ان سے درخواستیں طلب کر کے انہیں استثنا فراہم کریے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381