ایف سی بلوچستان نارتھ میں ہزارہ قبیلے کے نوجوانوں کے لیے بھرتی کا اعلان، ایک ہزار نوجوانوں کو روزگار کا موقع
ڈیلی پبلک کوئٹہ
کوئٹہ (یکم نومبر 2026): ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھرتی کے تحت نوجوانوں کو ملک کی خدمت، عزت اور وقار کے ساتھ ایک بہتر مستقبل بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ایف سی بلوچستان کے ستمبر میں 63 فری میڈیکل کیمپس، 8 ہزار سے زائد مریض مستفید
اعلان کے مطابق ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) میں بھرتی کا عمل دو مختلف مراکز پر مکمل کیا جائے گا۔ منتخب ہونے والے ہزارہ برادری کے اہلکاروں کو کوئٹہ، پشین، مسلم باغ اور گردونواح میں تعینات کیا جائے گا۔
بھرتی کا شیڈول درج ذیل ہے:
1۔ مری آباد (فرنٹیئر کور) کوئٹہ: 10 سے 14 نومبر 2026ء تک۔
2۔ ہیڈکوارٹر 74 ونگ، ہزارہ ڈویژن کوئٹہ: 15 سے 18 نومبر 2026ء تک۔

بھرتی کے لیے مختلف تعلیمی اور جسمانی معیار مقرر کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے دوران متعلقہ بھرتی مراکز میں حاضر ہوں۔
امیدواروں کے لیے اہم ہدایات:
امیدوار اصل تعلیمی اسناد اور شناختی دستاویزات ساتھ لائیں۔
جسمانی فٹنس اور دیگر مقررہ شرائط پر پورا اترنا ضروری ہوگا۔
بھرتی کے عمل میں میرٹ اور مقررہ قواعد کو مدنظر رکھا جائے گا۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی غیر متعلقہ شخص یا ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📞 ٹیلی فون: 0819203285
📱 کال اور واٹس ایپ: 0312-0605905
🌐 ویب سائٹ: www.fcblnn.com.pk
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ہزارہ قبیلے کے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا یہ سنہری موقع حاصل کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

