عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کے لیے خصوصی استثنیٰ کی کوششیں تیز
خصوصی رپورٹ
ہارڈشپ اور ویڈلاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ سے 11 بنیادوں پر دستاویزی ثبوت طلب، 3 نومبر کے بعد صورتحال واضح ہونے کا امکان
ایک مقدمہ، ہزاروں اساتذہ اور قانونی صورتِ حال۔اساتذہ کی مجبوری سے فایدہ آخر کس کو
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر): بلوچستان میں دیگر اضلاع سے کوئٹہ ٹرانسفر ہو کر آنے والے اساتذہ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالتی کارروائی کے تناظر میں متاثرہ اساتذہ کو ممکنہ ریلیف اور خصوصی استثنیٰ دلانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں پنشنرز اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر خیر محمد شاہین نے ایسے اساتذہ سے رابطہ کرنے اور اپنے کیسز کے دستاویزی ثبوت جمع کرانے کی اپیل کی ہے جو Hardship یا Wedlock Policy کے تحت کوئٹہ منتقل ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایسے اساتذہ کے کیسز کو خصوصی بنیادوں پر مرتب کیا جائے گا جن کے کوئٹہ میں قیام کے پیچھے قانونی، ازدواجی، طبی، خاندانی یا دیگر انسانی وجوہات موجود ہیں۔
Testing🛵 وزیراعلیٰ بلوچستان الیکٹرک اسکوٹی اسکیم — اہم اعلان
اعلامیے میں استثنیٰ کے لیے 11 اہم بنیادوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں میاں بیوی کا ایک ہی شہر میں رہائش پذیر ہونا، کوئٹہ میں لوکل یا ڈومیسائل، ذاتی مکان، معذوری، میڈیکل بورڈ کی سفارش، سرکاری ملازمت، سکیورٹی خدشات، خاندانی تنازعات، ازدواجی مسائل، ریٹائرمنٹ میں ایک سال باقی ہونا اور بیمار والدین یا معذور بچوں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔
پٹیشنر خیر محمد شاہین کے مطابق متعلقہ اساتذہ اپنی وجوہات کے حق میں مصدقہ دستاویزات، ٹرانسفر آرڈرز، ایف آئی آر، عدالتی فیصلوں اور دیگر ضروری ثبوت فراہم کریں تاکہ ان کے کیسز کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز پر پیش کیا جا سکے۔
- اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تاحال اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے حتمی صورتحال واضح نہیں ہوئی اور 3 نومبر کے بعد مزید پیش رفت متوقع ہے۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر پریشان ہونے کے بجائے اپنی دستاویزات مکمل رکھیں۔
اہم بات: متاثرہ اساتذہ کی نظریں اب آئندہ عدالتی کارروائی اور محکمہ تعلیم کے ممکنہ فیصلوں پر مرکوز ہیں، جس سے ہزاروں اساتذہ اور ان کے خاندانوں کا مستقبل وابستہ ہیں
🔴 کوئٹہ ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کے لیے خصوصی استثنیٰ کی کوششیں شروع، 11 بنیادوں پر کیسز تیار کرنے کی ہدایت

