https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان کے ضلع کچھی میں محکمہ تعمیرات و مواصلات ڈھاڈر بدانتظامی کا گڑھ

ڈھائی سو سے زائد ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے میں مصروف

کچھی،محکمہ تعمیرات و مواصلات ڈھاڈر کے ملازمین ڈیوٹیوں سے غائب ڈھائی سو سے زائد ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے میں مصروف ایکیسین کچھی بے بس

ڈیلی پبلک کوئٹہ

بلوچستان کے 31 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

کچھی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر سلیم خان کھوسہ اور سیکٹریری تعمیرات و مواصلات محمد بابر خاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 2نومبر 2026

بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی میں محکمہ تعمیرات و مواصلات ڈھاڈر بدانتظامی کا گڑھ بن گیا ہے ڈھائی سو سے زائد ملازمین کی ڈیوٹیوں سے طویل غیر حاضری اور گھر بیٹھے کروڑوں روپوں کی تنخواہیں وصول کرنے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس سے صوبائی حکومت کے خزانے کو ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان پہنچ رہا ہے غیر حاضر ملازمین کی وجہ سے صوبائی حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے زرائع کے مطابق ایکسین کچھی ان ملازمین کو ڈیوٹیوں کا پابند بنانے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتے ہیں متعلقہ افسران کی مبینہ بے بسی یا خاموشی نے محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے کر دیے ہیں کچھی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے غائب ملازمین پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف نوجوان بیروزگاری کا شکار ہیں تو دوسری طرف من پسند افراد کو کام کیے بغیر قومی خزانے سے نوازا جا رہا ہے کچھی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر سلیم خان کھوسہ سیکریٹری تعمیرات و مواصلات بلوچستان محمد بابر خاں سےمطالبہ کیا ہے کہ اس غائب ملازمین کا فوری نوٹس لیا جائے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے اور فرائض میں غفلت برتنے والے آفیسران کا نوٹس لے کر سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جائے۔۔

1 Comment
  1. […] بلوچستان کے ضلع کچھی میں محکمہ تعمیرات و مواصلات ڈھاڈر … […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381