https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ سیکرٹری کھیل درا بلوچ

کوئٹہ میں معرکہ حق کی سالگرہ پر نمائشی فٹبال میچ، ہزارہ کمبائنڈ کی جیت


ڈیلی پبلک اسپورٹس رپورٹر عبداللہ جان

کوئٹہ: معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میچ میں ہزارہ کمبائنڈ کوئٹہ نے مسلم فٹبال کلب چمن کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے دی۔

اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد سرپرہ، جنرل سیکرٹری ماسٹر امین اللہ، حاجی یوسف خلجی، ماما سلطان، حاجی باقی سمیت صوبے بھر سے بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ملک کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اس کامیابی کو منانے کیلئے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔

سیکرٹری کھیل نے اعلان کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور جلد آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں ٹرافیاں، میڈلز اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381